Published From Aurangabad & Buldhana

کیرالہ میں آئے سیلاب سے اب تک 29 لوگوں کی موت، 54,000 سے زیادہ ہوئے بے گھر

کیرالہ میں آئے سیلاب کی وجہ سے اب تک 29 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ تقریباََ 54,000 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

کیرالہ میں آئے سیلاب کی وجہ سے اب تک 29 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ تقریباََ 54,000 لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ بتا دیں کہ ریاست میں بھاری بارش کے سبب شمالی حصے میں کئی لینڈ سلائڈ ہوئے ہیں جس میں 29 لوگوں کی موت ہو گئی۔

سی ایم پنرائی وجین نے حالات کو ’ سنگین‘ قرار دیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ فوج اور قومی تباہی پر سرگرم رہنے والی فورس کو ای ڈکی ، کوجھی کوڈ ، وائیناڈ اور ملپپورم ضلع کے متاثر علاقوں میں راحت مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دینے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔

وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے راحت اور بچاؤ مہم میں مدد کے لئے بنگلور سے فوج متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی چار ٹیموں کو چنئی سے کیرالہ کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی ایک ٹیم بھی متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!