Published From Aurangabad & Buldhana

کیرالہ ریلیف کیمپ میں پہچان بتائے بنا خدمت کرتا رہا کلیکٹر

دادرا: نگر حویلی اور دادرا کے ضلع کلیکٹر کنن گوپیناتھ نے کیرالہ میں حال میں آئے سیلاب کے بعد لگے ریلیف کیمپ میں اپنی پہچان بتائے بنا ایک مزدور کی طرح 8دنوں تک لوگوں کی خدمت انجام دی ہے۔حالانکہ جب کام کے نویں دن جب لوگوں نے انہیں پہچان لیا تووہاں سے ایسے چلے گئے جیسے وہاں تھے ہی نہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2012کی بیچ کے IASافسر جن کا تعلق کیرالہ کے پتھوپلی سے ہے وہ کیرالہ ریلیف کے لئے وزیر اعلیٰ فنڈ میں 1کروڑ روپئے جمع کرنے میں بھی شامل رہے اور جسے انہوں نے ذاتی طور پر وزیر اعلیٰ کو پیش کیا۔

32سالہ کنن گوپی ناتھ نے ریلیف سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے بعد حکومت سے ذاتی کام کے عنوان سے چھٹی حاصل کی اورKSRTCکی بس لے کر عام آدمی کی طرح 100کلو میٹر دور واقع ریلیف کیمپ پہنچ کر ایک مزدور کی طرح خدمات انجام دی۔اپنی خدمات کے دوران انہوں نے سامان اٹھانے سے لیکر لوگوں کو خدمت کرنے کا کام کیا۔ ان دنوں میں انہوں نے تقریباً 5اضلاع کے لئے کام کیاؤ لیکن جب نویں دن کام کرتے ہوئے مقامی ضلع کلیکٹر محمد وائے سفیراللہ جو کہ انکے سینئر ہیں نے انہیں پہچان لیا اور وہاں پر موجود لوگوں نے انکے ساتھ تصویر کھیچنا چاہی تو وہ یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ انہوں نے کوئی بڑا کام نہیں کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!