Published From Aurangabad & Buldhana

کیجریوال نے آتشزدگی جائے وقوعہ کا دورہ کیا،ہلاک ہوئے افراد کو 10لاکھ اور زخمیوں کو 1لاکھ معاوضہ دینے کا کیا اعلان

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو رانی جھانسی روڈ کے نزدیک اناج منڈی میں آتشزدگی جائے وقوعہ اور لوک نائک جے پرکاش اسپتال ( ایل این جے پی ) کا دورہ کیا اور زخمیوں کی خیر و عافیت دریافت کی ۔


کیجریوال نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد ایل این جے پی جاکر زخمیوں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے یہاں ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کر کے زخمیوں کی خیرو عافیت دریافت کی ۔ اس دوران دہلی حکومت نے مہلوکین کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔


جائے حادثہ پر کیجریوال نے کہا، ’’ہم نے 40 سے زیادہ قیمتوں جانوں کو کھو دیا ہے۔ میں نے اس معاملہ کی میجسٹریل جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ قصوروارو کو بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!