Published From Aurangabad & Buldhana

کھاتوں میں کب آئیں گے پندرہ لاکھ روپئے؟ آر ٹی آئی پر پی ایم او نے دیا یہ جواب

نئی دہلی۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران انتخابی مہم میں وزیر اعظم نریندر مودی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر ایک کے بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے آئیں گے۔ موہن کمار شرما نے اس معاملے پر آرٹی آئی ڈالی، جس میں انہوں نے پوچھا کہ وہ رقم ان کے کھاتے میں کب آئے گی۔ اس کے جواب میں وزیر اعظم کے دفتر نے مرکزی اطلاعات کمیشن سے کہا کہ آرٹی آئی ایکٹ کے تحت اس کی معلومات نہیں دی جا سکتی ہے۔

موہن کمار نے وزیر اعظم کے ذریعہ ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ بند کر دینے کے اٹھارہ دن بعد 26 نومبر، 2016 کو ایک درخواست ڈالی تھی جس میں انہوں نے لوگوں کے اکاؤنٹس میں 15 لاکھ روپئے جمع ہونے کی تاریخ پوچھی تھی۔

اس معاملے کی سماعت کے دوران شرما نے چیف انفارمیشن کمشنر آر کے ماتھر کو بتایا کہ وزیراعظم دفتر اور ریزرو بینک آف انڈیا نے انہیں مکمل تفصیلات نہیں دیں۔ اس کے جواب میں ماتھر نے بتایا، "پی ایم او نے کہا ہے کہ موہن کمار کی جانب سے طلب کردہ معلومات آر ٹی آئی ایکٹ کے سیکشن 2 (ایف) کے تحت معلومات کی تعریف میں نہیں آتی ہے۔

وزیر اعظم دفتر کے مطابق، درخواست گزار نے دوسری چیزوں کے علاوہ یہ معلومات بھی مانگی تھی کہ وزیر اعظم کے وعدے کے مطابق لوگوں کے اکاؤنٹس میں کب 15 لاکھ روپے ڈالے جائیں گے … یہ معلومات آر ٹی آئی قانون کی دفعہ 2 (ایف) کے تحت اطلاعات کے دائرے میں نہیں آتی۔

آر ٹی آئی قانون کی اس دفعہ کے مطابق، معلومات سے مطلب ریکارڈ، دستاویزات،ای میل، پریس ریلیز، سركلرس، آرڈرس، لاگبكس، رپورٹیں، پیپرز، نمونہ، ماڈلس سمیت کسی بھی شکل میں رکھی مواد سے ہے۔ اس کے علاوہ کسی نجی ادارے سے منسلک اطلاعات جو قانون کے تحت کسی سرکاری محکمہ کے دائرے میں ہو وہ بھی اس کے تحت آتی ہیں۔

بتا دیں کہ 2014 میں انتخابی مہم کے دوران نریندر مودی نے کہا تھا کہ جب کالا دھن بیرون ملک سے ملک میں آ جائے گا تو ہر ہندوستانی کو 15 لاکھ روپے ملیں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!