Published From Aurangabad & Buldhana

کگیسو رباڈا آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میں پہلے مقام پر

جڈیجہ تیسرے اور آشون چوتھے مقانم پر،بلے بازی میں اسمتھ پہلے اور کوہلی دوسرے مقام پر

دبئی: کگیسو رباڈا نے آئی سی سی ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں 900 پوائنٹس کا ہندسہ پار کرکے پھر سے اوّل مقام حاصل کر لیا جبکہ ہندستانی آف اسپنر آر اشون دو نشان پہنچے ہیں۔ رباڈا نے 150 رنز دے کر 11 وکٹ لئے جس جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ راباڈا ورلڈ کرکٹ کے 23 ویں اور جنو بی افریقہ کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے درجہ بندی میں 900 پوائنٹس مکمل کئے ۔ ان کے علاوہ انکے ٹیم کے ساتھی کھلاڑی ورنن فلینڈر، شان پولک اور ڈیل سٹین نے یہ حیرت انگیز کام انجام دیا ہے۔ہندستانی ٹیم سے کچھ وقت سے باہر چل رہے آشون نے دو مقا م اوپر چڑھ کر چوتھے مقام پر آ چکے ہے۔ رویندر جڈیجہ تیسرے مقام پر بر قرار ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں، اسٹیو اسمتھ سب سے اوپر جبکہ ہندستانی کپتان ویراٹ کوہلی دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پجارا چھٹے مقام پر ہے۔ ہاشم آملا ایک مقام اوپر چڑھ کر نویں مقام پر قابض ہو گئے ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!