Published From Aurangabad & Buldhana

کُردوں نے شامی فوج سے مدد طلب کرلی

دبئی:شام میں کردوں پر مشتمل عسکری گروپ ’کرد پروٹیکشن یونٹس‘ نے سرحدی علاقے عفرین میں ترکی کے خلاف صدر بشارالاسد سے باضابطہ طور پر مدد مانگ لی ہے۔العربیہ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب کرد پروٹیکشن یونٹس نے باضابطہ طور پر بشارالاسد سے عفرین میں فوجی مدد مانگی ہے۔ادھر ترکی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ شام میں ’زیتون کی شاخ‘ آپریشن جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے کئی سال سے ہمارے کرد، عرب اور ترکمان بھائیوں کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔ انہیں ہر صورت میں شکست دی جائے گی۔ترک وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم عفرین میں جنگ کے لیے نہیں بلکہ ظلم کے خاتمے کے لیے آئے ہیں۔ دہشت گرد گروپ کردستان ورکز پارٹی کئی سال سے ہمارے عرب، ترک اور ترکمان بھائیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔

ایرانی قیدیوں کو معافی
تہران: ایران کے رہبر اعظم آیت اللہ روح اللہ خامنہ ای نے منصف اعلیٰ آیت اللہ صادق لاریجانی کے ذریعہ عام معافی کی استدعا کیے جانے کے بعد۵۶۵قیدیوں کو معاف کرد یا یا ان کی سزائے موت کو قید میں بدل دیا۔یہ فیصلہ ۱۹۷۹ ء میں ہوئے اسلامی انقلاب کی۳۹ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔آیت اللہ خامنہ ای کو ملک کے رہبر اعظم ہونے کے باعث قیدیو ں کوعام معافی دینے کاآئینی حق حاصل ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران میں یہ خاص بات رہی ہے کہ تعطیلات کے موقع پر خامنہ ای قیدیوں کو عام معافی دیتے رہے ہیں۔

دوسری جنگ عظیم کا بم ناکارہ
لندن :دریائے ٹیمز کے نزدیک جارج پنجم ڈاک سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنادیا گیا،جس کے بعد لندن سٹی ائیر پورٹ کو بھی پروازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔حکام نے احتیاطی طور پر اسے بند کردیا تھا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے۵۰۰ کلوگرام وزنی بم کو ناکارہ بنایا جس کے بعد بم کے باعث بند کئے گئے لندن سٹی ائیر پورٹ کوبھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو واپس اپنے علاقے میں آنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لندن کی جارج پنجم ڈاک سے دوسری جنگ عظیم کا بم ملاتھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!