Published From Aurangabad & Buldhana

کو پا ڈیل رے :ریال میڈرڈ کوپا ڈیل کے آخری -16 میں

میڈرڈ: ریال میڈرڈ نے تھرڈ ٹائر ٹیم ملیلا کے خلاف 6-1 کی یکطرفہ جیت درج کرنے کے ساتھ ہسپانوی کوپا ڈیل رے فٹ بال ٹورنامنٹ کے آخری -16 میں جگہ بنا لی ہے ۔پہلے مرحلے میں 4-0 پر چل رہی ریال میڈرڈ کے کوچ سولاری نے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو ملیلا کے خلاف میچ میں آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو اتارا تھا۔اس مقابلے میں مارکو اسنسیو نے اگرچہ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ میں دو گول کئے جبکہ اسکو نے بھی دو بہترین گول داغے جبکہ وینکس جونیئر اور جاوی سانچیز نے بھی اسکورشیٹ پر اپنے نام درج کرائے ۔بارسلونا، ایٹلیٹکو میڈرڈ، سیویلا اور والنسیا نے بھی اپنے میچوں میں ڈرا کے ساتھ آخری -16 میں داخلہ حاصل کر لیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!