Published From Aurangabad & Buldhana

کولکاتا: ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے دن بھی جاری،ممتا بینر جی کو احتجاج کے مقام پر بلانے کی ضد

مغربی بنگال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کا آج تیسرا دن ہے۔ ڈاکٹر اپنی مانگوں کو لے کر سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی ہی پوسٹر کے ذریعے اپنے مطالبات بتا دئے ہیں اور وزیر اعلیٰ کو یہاں پہنچنا چاہئے۔
قبل ازیں، کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے یہ بھی کہا کہ مغربی بنگال میں ہنگامی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’میں مغربی بنگال میں پیدا سنگین حالات پر آپ کی توجہ مرکوز کرانا چاہتا ہوں، جہاں تمام اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے کام کرنا بند کر دیا ہے۔ بنگال بھر میں مریض لاچار ہیں۔ آپ سے گزارش ہے کہ صورت حال کو معمول پر لانے کے لئے جلد از جلد مداخلت کریں۔‘‘

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!