Published From Aurangabad & Buldhana

کورونا : امریکہ میں اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز، 68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

نیویارک : امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود اس مہلک وائرس کا اثر ہنوز برقرار ہے اور ملک میں منگل کے روز ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے امریکہ میں اب تک 6856884 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر کے 200005 ہو گئی ہے۔

نیو یارک میں کورونا سے سب سے زیادہ 33092 اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں 16069 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے اور دنیا بھر میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تقریباً 20 فیصد امریکہ سے ہے۔ تاہم، امریکہ میں 27 مئی تک ایک لاکھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ تک پہنچنے میں چار ماہ لگے تھے۔

واشنگٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کی پیش گوئی کے مطابق یکم جنوری 2021 تک کورونا سے امریکہ میں 370000 سے زیادہ امریکیوں کی موت ہو سکتی ہے۔

قومی آوازبیورو

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!