Published From Aurangabad & Buldhana

کوئیسٹ اکیڈمی کی جانب سے کوئیسٹ چیمپ اسکالرشپ امتحان

اورنگ آباد (راست) کوئیسٹ اکیڈمی کی جانب سے ۲۱ جنوری کو کوئیسٹ چیمپ اسکالرشپ امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔یہ امتحان جالنہ روڈ پر واقع وسنت راؤ نائک کالج میں صبح گیارہ بجے شروع ہوگا ،دسویں جماعت میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اس امتحان کو دے سکتے ہیں ۔اس امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ۵۰ لاکھ روپئے تک انعام کے ساتھ دسویں اور بارہویں کی فیس میں بھرپور رعایت دی جائیگی ۔اس امتحان کی تشہیر کیلئے فلمی اداکار سُنالی کلکرنی بھی موجود رہیگی ۔اس امتحان میں شرکت کیلئے پیشگی رجسٹریشن کروانا ضروری ہے جس کیلئے خواہشمند طلباء کو کوئیسٹ اکیڈمی سڈکو آفس پر رجسٹریشن کروانا ہوگا ۔واضح ہوکہ ۲۲ سال تک دنیا کے مختلف ممالک کی نامور یونیورسٹیوں میں تدریس انجام دینے والے پروفیسر ششی کانت چوکٹے نے کوئیسٹ اکیڈمی کی بنیاد رکھی ہے ۔جہاں پر محدود طلباء کی کلاس کے ساتھ ماہر و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں مقابلہ جاتی امتحانات جیسے NEET ,JEE IIT وغیرہ کی تیاری کروائی جاتی ہے ۔او ر ان اساتذہ کی محنت و لگن کی بناء پر مرٹھواڑہ کا سندیپ متارے این ڈی اے ۔این اے امتحان میں کامیاب ہوکر پہلے سو میں شامل ہوا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!