Published From Aurangabad & Buldhana

کمار سوامی پیر کو وزیراعلیٰ کا لیں گے حلف، تھوڑی دیر میں گورنر سے کریں گے ملاقات

بنگلورو: کرناٹک کے سیاسی ناٹک میں یدی یورپا کے ذریعہ دوروز کے بعد ہی وزیراعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اب نئی حکومت کی تشکیل کی جائے گی۔ اس بار حکومت کانگریس اور جے ڈی ایس کے اتحاد کی ہوگی۔
جے ڈی ایس کے ریاستی سربراہ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے اور ریاستی صدر کمارسوامی پیر کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔ اس دوران مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کمار سوامی کو فون کرکے مبارکباد دی ہے۔ وہیں کمار سوامی نے ممتا بنرجی کو حلف برداری تقریب میں مدعو بھی کیاہے۔

اس سے قبل ڈرامائی انداز میں بی جے پی نے حکومت بنائی تھی اور جمعرات کو بی ایس یدی یورپا نے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ گورنر وجو بھائی والا کے پاس کانگریس اورجے ڈی ایس اتحاد کے علاوہ بی جے پی نے بھی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا تھا۔


اس دوران گورنر نے سب سے بڑی پارٹی مگر اکثریت سے دور 104 سیٹوں والی بی جے پی کو حکومت سازی کے لئے مدعو کیا تھا اور انہیں اکثریت ثابت کرنے کے لئے 15 دنوں کا وقت دیا تھا۔ حالانکہ کانگریس جے ڈی ایس اتحاد نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے سب سے بڑے اتحاد والی کانگریس اور جے ڈی ایس کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے اور بی جے پی کو حکومت بنانے سے روکنے کی اپیل کی تھی۔
تاہم سپریم کورٹ نے یدی یورپا کی حلف برداری تقریب پر روک نہیں لگائی تھی، لیکن آج فلور ٹیسٹ کے لئے تاریخ مقرر کردی تھی، لہٰذا محض 24 گھنٹے کا وقت ملنے کے بعد بی جے پی جوڑ توڑ نہیں کرسکی۔ حالانکہ اس دوران کئی آڈیو کلپ اور ریکارڈنگ بھی سامنے آئی کہ کانگریس اور جے ڈی ایس ممبران اسمبلی کی بی جے پی خریدوفروخت کررہی ہے، لیکن اسے کامیابی نہیں ملی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!