Published From Aurangabad & Buldhana

کلثوم نواز کی تدفین میں حصہ لینے کے لئے نواز خاندان کو پیرول پر رہا کیا جائے گا

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی تدفین میں حصہ لینے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داما د کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی تدفین میں حصہ لینے کے لئے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داما د کیپٹن صفدر کو پیرول پر رہا کیا جائے گا۔ کلثوم نواز کا آج لندن کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے۔

جیو ٹی وی نے وزار ت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تینوں کو بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے لے کر ان کی تدفین کے وقت تک پیرول پر رہا کیا جائے گا، جس کے لئے ان کی طرف سے درخواست ضروری ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے خاندان نے بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو لندن سے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلثوم نواز طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور جون 2017 سے لندن کے ہارلی اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!