Published From Aurangabad & Buldhana

کشی نگر میں دردناک حادثہ: ٹرین اور اسکول وین کی ٹرک سے 13 بچوں کی موت

کشی نگر۔ اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں جمعرات کو ہوئے دردناک حادثے میں 13 اسکولی بچوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں درجنوں طلبا زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول وین اور ٹرین کی ٹکر کے بعد یہ حادثہ ہوا۔
ملی جانکاری کے مطابق، آج صبح ڈیوائن پبلک اسکول کی وین بچوں کو لے کر اسکول جا رہی تھی۔ تبھی وشنوپورا تھانے کے ددہی ریلوے کراسنگ کے پاس تھاوے۔ بڑھنی پیسینجر سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ فی الحال جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے ساتھ وشنوپورا تھانے کی پولیس راحت اور بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔ابھی تک جائے حادثہ پر ریلوے کے افسران نہیں پہنچے ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وین میں تقریبا 25 بچے سوار تھے۔ حادثے میں ریلوے کی لا پرواہی بھی سامنے آ رہی ہے۔ ددہی کراسنگ پر کوئی بھی گیٹ مین تعینات نہیں تھا۔


کشی نگر میں ٹرین اور وین میں تصادم

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے گورکھپور کے کمشنر کو حادثہ کی جانچ کر کے رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہلاک شدگان کے کنبوں کو دو دو لاکھ روپئے بطور معاوضہ دینے کی بھی ہدایت دی ہے۔
فی الحال، حادثہ کی اطلاع ملنے پر بچوں کے سرپرست بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے حادثہ پر کہرام مچا ہوا ہے۔ ہلاک شدگان کے کنبوں کا رو رو کر براحال ہے۔
حادثے پر ڈی جی پی اوپی سنگھ نے دکھ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ موقع پر مقامی پولیس اور ضلع انتظامیہ بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ ریلوے حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم بھی جائے حادثہ پر بھیجی جا رہی ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ فی الحال زخمیوں کو مناسب علاج ملے، اس کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ غلطی کس کی ہے یہ جانچ کا موضوع ہے۔ تحقیقات کے بعد ذمہ داری طے کی جائے گی اور مستقبل میں ایسا حادثہ دوبارہ رونما نہ ہو اسے یقینی بنایا جائے گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!