Published From Aurangabad & Buldhana

کر کٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے جنوبی افریقہ ٹیم کا اعلان ،فاف ڈوپلیسس کو ملی ٹیم کمان

تجربہ کار ہاشم آملہ اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے جمعرات کو اعلان 15 رکنی جنوبی افریقہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، لیکن سلامی بلے باز ریزا ہینڈرکس اور آل راو نڈر کرس مورس کو انگلینڈ کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ہونے والے آئی سی سی عالمی کپ کے لیے آملہ کے ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے کو لے کر سب سے زیادہ قیاس آرائی لگائی جا رہی تھیں ، لیکن سلیکٹرز نے ان کے تجربے پر انحصار کیا۔ آملہ کے ٹیم میں شامل ہونے سے صاف ہے کہ ٹاپ آرڈر کے بلے باز ہینڈرکس کو باہر رہنا ہوگا۔فاف ڈو پلیسس کو عالمی کپ ٹیم کی کپتانی سونپی گئی ہے جبکہ واحد ماہر وکٹ کیپر کے طور پر کوئنٹن ڈی کاک شامل کئے گئے ہیں جبکہ ان کے زخمی ہونے کی صورت میں ڈیوڈ ملر بیک اپ ہوں گے۔ آئی پی ایل میں کھیل رہے دیگر جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں میں دہلی کے کگیسو رباڈا اور چنئی سپرکنگس کے عمران طاہر بھی عالمی کپ ٹیم میں شامل ہیں۔ دونوں بولر آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔جنو بی افریقہ سلیکٹرز نے انگلینڈ کے لیے اپنی ٹیم میں تجربہ کار چہروں پر مزید بھروسہ ظاہر کیا ہے جن میں کپتان ڈوپلیسس، آملہ، جے پی ڈومنی، عمران طاہر اور اسٹین پانچ ایسے کھلاڑی ہیں جو تیسری بار آئی سی سی ورلڈ کپ میں کھیلنے اتریں گے۔ ان کھلاڑیوں نے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں سال 2011 میں ڈیبو کیا تھا۔ ڈی کاک اور ملر اس سے پہلے 2015 عالمی کپ میں کھیل چکے ہیں اور دوسری بار عالمی کپ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
ٹیم اس طرح ہے:۔فاف ڈو پلیسس (کپتان)، جے پی ڈومنی، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، ایڈلے فہلکوایو، عمران طاہر، ، ہاشم آملہ، تبریز شمسی ،کگیسو ربادا، ڈیون پرٹوریس، کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، اینرچ نورجے، لنگی اینگدیی، ایڈن مارکرم، راسی وین ڈیر ڈسین۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!