Published From Aurangabad & Buldhana

کر کٹ عالمی کپ :اہم مقابلے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41رن سے دی شکست

ڈیوڈ وارنر کی سنچری،محمد عامر کی 5وکٹ کی عمدہ گیند بازی گئی رائیگاں

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنوں سے شکست دیدی ہے ۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (107) کی شاندار سنچری اور کپتان رون فنچ (82) کے ساتھ 146 رن کی اوپننگ شراکت داری کی بدولت دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 49 اوور میں 307 رن کا اسکور بنا یا ، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 45.4 اوورس میں 266 رن بناکر ہی آل آوٹ ہوگئی ۔ ڈیوڈ وارنر کو شاندار سنچری کیلئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ ٹیبل پوائنٹس میں پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے ۔

ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے کیلئے اتری آسٹریلیائی ٹیم کی شروعات کافی اچھی رہی اور دونوں سلامی بلے بازوں نے مل کر پہلی وکٹ کیلئے 146 رنوں کی شاندار پارٹنر شپ کی ۔ ارون فنچ 82 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ علاہ ازیں اسمتھ نے 10 رن ، میکسویل نے 20 رن ، مارش نے 23 رن ، عثمان خواجہ نے 18 رن ، کیری نے 20 رن بنائے ۔ جبکہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر 107 رن کی شاندار اننگز کھیل کر شاہین شاہ آفریدی کا شکار ہوئے ۔ پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے پانچ وکٹ ، شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹ ، حسن علی ، وہاب ریاض اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
بڑے ہدف کا تعاقب کرنے کیلئے میدان پر اتری پاکستان کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور دو کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کی شکل میں پہلا جھٹکا لگ گیا ۔ فخر زمان اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ تاہم اس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی ، مگر بابر اعظم بھی 30 رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ امام الحق 53 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ اس کے علاوہ محمد حفیظ نے 46 رن ، سرفراز احمد نے 40 رن ، شعیب ملک صفر ، آصف علی 5 رن ، حسن علی 32 رن ، وہاب ریاض 45 رن اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک رن بنائے ۔ آسٹریلیا کیلئے پیٹ کمنس نے تین وکٹ ، اسٹارک اور ریچرڈسن نے دو دو وکٹ جبکہ کلٹر نائل اور فنچ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!