Published From Aurangabad & Buldhana

کرکٹ بنام کاویری-چنئی میں آئی پی ایل کے خلاف مظاہرہ،جڈیجا پر پھینکا گیا جوتا

چنئی میں منگل کو کھیلے جارہے چنئی سپر کنگس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس میچ کے دوران شرارتی عناصر نے رویندر جڈیجا پر جوتا پھینک دیا یہ واقعہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کی اننگز کی پاری کے آٹھویں اوور میں پیش آیا۔فلڈنگ کر رہے جڈیجا کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میچ ناظرین نے گیلری سے کچھ لوگوں نے جوتا پھینک دیا۔حالانکہ جوتا انہیں لگا نہیں ۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
جس دوران جڈیجا پر جب جوتا پھینکا گیا تب جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈپلیسی اور تیز گیند باز لنگی این گڈی بھی ان کے قریب تھے۔

بتایا جارہا ہیکہ نام تمیلار کاچی (این ٹی کے) کے کارکنوں نے میچ کے دوران میدان میں جوتا پھینکا تھا۔پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کوحراست میں لے لیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!