Published From Aurangabad & Buldhana

کرنل پروہت کی عرضی پر سپریم کورٹ کی

مہاراشٹر حکومت اور NIA کو نوٹس

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے مالیگاؤں دھماکے کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمی انسداد قانون (یواے پی اے) کے تحت مقدمہ چلائے جانے کو چیلنج کرنے والی کرنل پرساد پروہت کی درخواست پر قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) اور مہاراشٹر حکومت کو آج نوٹس جاری کئے۔جسٹس آر کے اگروال کی صدارت والی بنچ نے این آئی اے اور مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کرکے چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ بینچ نے کہا کہ آج ہم مہاراشٹر حکومت اور این آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہیں اور چار ہفتے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!