Published From Aurangabad & Buldhana

کرناٹک : جین منی پر مسلم نوجوانوں کے حملہ کی فرضی خبر کی تھی شائع ، پوسٹ کارڈ کا ویب ایڈیٹر گرفتار

بنگلورو : پوسٹ کارڈ نیوز نام کے نیوز پورٹل کے ایک ایڈیٹر کو بنگلورو پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کیا ہے۔ پوسٹ کارڈ ڈاٹ کام کے مہیش وکرم ہیگڑے نے ویب سائٹ پر ایک فرضی نیوز شائع کی تھی ، جس میں لکھا تھا کہ بنگلورو میں ایک جین منی پر کچھ مسلم نوجوانوں نے حملہ کردیا ہے۔
اس نے زخمی جین منی کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ سدارمیا حکومت میں کوئی محفوظ نہیں ہے۔ اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جاچکا ہے۔ وہیں افسران نے بتایا کہ خبر میں جس جین منی کا ذکر کیا گیا ہے ، اصل میں وہ کنک پورا میں ایک حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

ہیگڑے کے خلاف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعہ 66 اے ، آئی پی سی کی دفعہ 153 اے ، 120 اور 34 کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔ آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت مذہبی گروپوں میں نفرت پھیلانے ، دفعہ 295 اے کے تحت جان بوجھ کر کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور دفعہ 120 بی کے تحت مجرمانہ سازش کا معاملہ درج کیا جاتا ہے۔
فرسٹ کارڈ نیوز ایڈیٹر پر اس سے پہلے بھی فرضی خبر شائع کرنے کا الزام لگ چکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹویٹر پر ہیگڑے کو خود وزیر اعظم نریندر مودی فالو کرتے ہیں۔ افسران اس فرضی خبر کو ریاست میں اسمبلی انتخابات سے قبل پولرائزیشن کا ماحول بنانے کی ایک کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہاں 12 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!