Published From Aurangabad & Buldhana

کرناٹک انتخابات : امت شاہ نے لنگایت گرو سنت شری شری شیو کمار سوامی سے کی ملاقات

بنگلورو : بی جے پی کے صدر امت شاہ نے ٹکمورو کے سدھ گنگا مٹھ میں آج لنگایت برادری کے سنت شری شیو کمار سوامی سے ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیا اور کرناٹک کے 2 رورزہ دورے کی شروعات کی ۔ غور طلب ہے کہ کرناٹک میں اپریل – مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں ۔ شری شیو کمار سوامی سے شاہ کی ملاقات کو لنگایت ویر شیو کمیونٹی تک پہنچ قائم کرنے کی کوشش کے طور بھی دیکھا جارہا ہے ۔
ریاست میں اس کمیونٹی کی کافی آبادی ہے اور یہ سیاسی طور پر طاقتور مانی جاتی ہے۔ اس برادری میں بی جے پی کی اچھی گرفت بتائی جاتی ہے ۔ سوامی اور شاہ کی ملاقات اس لئے بھی ہم ہے کیونکہ یہ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب گزشتہ دنوں ہی کرناٹک کی سدا رمیا حکومت نے مرکزی حکومت سے سفارش کی ہے کہ وہاں لنگایت اور ویر شیو لنگایت کمیونٹی کو مذہبی اقلیت کا درجہ دیا جائے ۔ سدا رمیا حکومت کے اس قدم کو لنگایت کو بی جے پی سے دور کرنے کی کوشش کے طور دیکھا جارہا ہے ۔

شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آج مجھے سدھ گنگا مٹھ ٹمکورو کے شری شری شیو کمار سوامی جی سے آشیرواد لینے کا موقع ملا ۔ان کی زندگی ایک جیتا جاگتا سبق ہے اور ہم سب کیلئے ایک مشعل راہ ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!