Published From Aurangabad & Buldhana

کرسٹیانو رونالڈو 2گول کی بدولت ریئل میڈرڈ کی پی ایس جی پر 3-1 سے فتح

میڈرڈ: کرسٹیانو رونالڈو کے دو گولس کی مدد سے ریئل میڈرڈ نے چمپئنز لیگ آخری 16 کے پہلے مرحلے(لیگ)کے مقابلے میں پیرس سینٹ جرمن کو3۔1 شکست دی۔ یہ چمپئنز لیگ میں رونالڈو کا ریئل میڈرڈ کیلئے 100 واں گول تھا۔ ایس ایس جی کیلئے واحدگول 33 ویں منٹ میں اڈرین ربیاتوس نیمار کے پاس کے ذریعہ کیا۔پہلے ہاف کے اختتام کچھ وقت قبل ریئل میڈرد کو پنالٹی کک ملی جسے رونالڈو نے گول اسکور کر ریئل میڈرڈ کیلئے پہلا گول کر اسکور 1-1 کر دیا۔دوسرے ہاف میں ریئل میڈر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے 83 ویں منٹ میں اسنسیو کے ایک پاس پر رونالڈو نے ٹیم کیلئے گول اسکو ر کر ریئل میڈرڈ کو مقابلے میں بر تری دلائی۔دوسرے گول کے کچھ ہی منٹ بعد مارسیلو نے اسنسیو کے پاس کو گول میں تبدیل کر کے ٹیم کا اسکور 3-1 کر دیا جو مقابلے کے ختم ہونے تک بر قرار رہا۔اب دوسرے مر حلے کا ،مقابلہ6 مارچ کو کھیلا جائیں گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!