Published From Aurangabad & Buldhana

کانگریس کے جی پرمیشور ہوں گے نائب وزیراعلیٰ: جے ڈی ایس

بنگلورو: کرناٹک انتخابی نتائج میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت نہیں ملی ہے۔ بی جے پی کے وزیراعلیٰ عہدہ کے امیدوار بی ایس یدی یورپا نے کرناٹک کے گورنر واجو بھائی والا سے ملاقات کی اور ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ کیا۔

یدی یورپا نے کہا کہ بی جے پی کو اکثریت ثابت کرنے کا موقع دیا جانا چاہئے کیونکہ یہ سب سے بڑی پارٹی ہے۔ بی جے پی نے 222 میں 104 سیٹیں جیتی ہیں، جو اکثریت سے کم ہے۔

جے ڈی ایس کے ایچ ڈی کمار سوامی، جنہیں کرناٹک کا وزیراعلیٰ ہونے کے لئے کانگریس کی طرف سے حمایت دی گئی ہے۔ کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں کے ساتھ گورنر سے ملاقات کی۔ اس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ کانگریس جے ڈی ایس کو بلاشرط حمایت دے گی۔ دیر شام جے ڈی ایس نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر اور کرناٹک کانگریس سربراہ جی پرمیشور، اگلی حکومت میں نائب وزیراعلیٰ ہوں گے۔

ان سب کے درمیان بی جے پی کے دفتر پر ایک پروگرام میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی پہنچے۔ دونون نے پروگرام کو خطاب کیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!