Published From Aurangabad & Buldhana

کانگریس نے ایس پی ،بی ایس پی اتحاد کو نقصان پہنچایا :اعظم خان

لکھنو¿: لوک سبھا انتخابات کے آغاز سے لے کر ساتویں اور آخری مرحلے کی انتخابی تشہیر ختم ہونے تک اگرچہ اکھلیش یادو اور مایاوتی کانگریس کو کوستے رہے ہوں، لیکن ایس پی کے سینئر لیڈر اعظم خان کا خیال ہے کہ کانگریس کی وجہ سے اتحاد کو نقصان ہوا ہے۔اعظم نے اپنے تازہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ نقصان تو ظاہر ہے اور اگر چار ووٹ بھی کٹے تو نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ اس کے لئے وہ کانگریس کو ہی ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔اعظم کے مطابق اس نقصان کا آغاز کانگریس نے مدھیہ پردیش اور راجستھان کے اسمبلی انتخابات کے دوران کیا تھا۔ اگر اس نے تھوڑا سا دل بھی بڑا کیا ہوتا تو ایسی صورت نہیں ہوتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی سوچ صرف ہم والی ہے۔
وہیں انتخابی نتائج کے بعد اپوزیشن کو اکثریت ملنے کی صورت میں وزیر اعظم کے سوال پر اعظم خان نے کہا کہ ہمارے پاس بہت سے پی ایم امیدوار ہیں ان میں سے منتخب کریں گے۔ اس کے علاوہ خاتون پر بیان دینے کو لے کر اپنے اوپر لگے الزامات کے جواب میں صفائی دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زندگی کا ایک لمبا سیاست اور شرافت کا سفر ہے۔ میں بچیوں کے لئے چار اسکول، ایک یونیورسٹی چلاتا ہوں۔ میرے ماں باپ کو گالیاں دی گئیں۔ کون سی گندی بات ہے جو میرے بارے میں نہیں کہی گئی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!