Published From Aurangabad & Buldhana

کانگریس سے کرناٹک چھیننے کو بی جے پی نےتیار کی جیت کی حکمت عملی،یہ ہے پلان

نئی دہلی۔کرناٹک میں کانگریس کو اقتدار سے باہر کرنے کیلئے پورا زور لگاہی بی جے پی حکمت عملی میں اس کا 19 ذرائع پرگرام اور ملک بھر سے 5 درجن سے زیادہ مبلغین کا اہم کردار ہوگا۔پارٹی نے اس حکمت عملی کو ز مین پر اتارنے کیلئے مرکذی وزراء سمیت ملک بھر سے 56 ارکان اسمبلی اور لیڈران کو لگایا ہے۔
مرکزی لیڈران کی یہ ٹیم کرناٹک ریاست بی ے پی کے ساتھ کافی میل جول سے کام کر رہی ہے۔اس میں ہر اسمبلی علاقے میں بوتھ سطح پر مینجمنٹ پر خاص زور دیا جا رہا ہے۔اس میں "پننہ”سربراہ کے ساتھ تعاون پر خاص زور دیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی میسور ،بنگلورو،بیلگاوی،کل برگی،بیلاری،مینگلورو،سمیت کئی علاقوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کرشمے کا استعمال کرے گی۔

بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ریاستی بی جے پی تو پروگرام کے مطابق کام کرے گی۔اس کے ساتھ ہی وزرا،سی ایم سمیت ملک کے مختلف ارکان اسمبلی کی ٹیم کو علاقہ وار لگایا گیا ہے۔بی جے پی صدر امت شاہ کے مرگ درشن میں کرناٹک میں انتخابی مہم میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر ،اننت کمار ،روی شنکر پرساد،نرملا سیتا رمن ،پیوش گوئل ،دھرمیندر پردھان،جتیندر سنگھ،پی پی چودھری،گجیندر سنگھ شیکھوت،اننت کمار ہیگڑے کے علاوہ وزراء اعلی میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ ،جے رام ٹھاکر وغیرہ شامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!