Published From Aurangabad & Buldhana

کانگریسی لیڈر ڈاکٹر پتنگ راؤ کدم انتقال کر گئے

ممبئی:- سینئیر کانگریسی لیڈر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر پتنگراؤ کدم کا آج بروز جمعہ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ کدم کی عمر 72 سال تھی۔
کدم کو حال ہی میں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ انھیں گردے کی خرابی کی بیماری تھی۔ کدم کا انتقال رات 9بجکر 5 منٹ پر ہوا۔
کدم کی پیدائش سانگلی ضلع کے سونسل گاؤں میں ہوئی تھی۔ انھوں نے پونہ یونیور سٹی سے مینیجمینٹ میں PhD کی ڈگری حاصل کی تھی۔
بعد از کدم نے تعلیم کے شعبہ مہارت حاصل کی اور بہت سارے تعلیمی اداروں کو بھی قائم کیا، جس میں ممبئی کی مشہور بھارتی ودیاپیٹھ یونیورسٹی شامل ہے۔ کدم نے کانگریس۔این سی پی کے 1999 سے 2014 کے دوران حکومت میں محکمہ جنگلات و کو آپریشن کی وزارت سنبھالی تھی۔
دوران علاج کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی نے بھی کدم کی تیمار داری کی تھی۔ انھیں سابقہ چند دنوں سے وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا۔
موت کی قبر ملتے ہی کئی اہم شخصیات نے تعزیتی پیغامات بھیجے۔ جس میں مہاراشٹر مرکزی کانگریس دفتر، رائل گاندھی، وزیر اعلی مہاراشٹر فر نویس ، کانگریس دفتر، ستیاجیت تانبے، ارون گری، آشیش جوشی وغیرہ کے نام شامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!