Published From Aurangabad & Buldhana

کار چرانے کے جرم میں ایک نوجوان کو کیا گوا پولس کے حوالے

اورنگ آباد:۔ دیہی پولس نے گوا کی ایک کار چرانے کے جرم ایک 19سالہ نوجوان کو سنر تعلقہ سے گرفتار کیا ہے۔گرفتاری کے بعد اورنگ آباد دیہی پولس نے اس نوجوان کو گوا پولس کے حوالے کردیا۔
ملزم نے اس کار کو گوا سے چرایا تھا۔ اور اسی کار کو چلاتے ہوئے گوا سے واپسی میں ناسک۔ اورنگ آباد ہائی وے پر دیہی پولس نے اسے گرفتار کرلیا۔
ملزم کا نام مہیش لہانے بتایا گیا ہے جس کی عمر 19سال ہے۔
جمعہ کو عمومی گشت کے دوران پولس کو کار چوری کی خبر ملی تھی جس کے بعد اس کار چور کو گرفتار کیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!