Published From Aurangabad & Buldhana

کارگل کونسل الیکشن میں نیشنل کانفرنس- کانگریس کا پرچم، بی جے پی- پی ڈی پی کوجھٹکا

کونسل کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو کامیابی ملنے سے آئندہ یہاں بی جے پی اور پی ڈی پی کے لئے راہ مشکل ہوسکتی ہے۔

جموں و کشمیر میں واقع لداخ خود مختار ہل ترقیاتی کونسل، کارگل کے الیکشن میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ وہیں کانگریس یہاں خود کو دوسرے نمبر پر قابض رکھنے میں کامیاب رہی۔ حالانکہ بی جے پی اور پی ڈی پی کے ہاتھ یہاں کچھ خاص نہیں آیا۔

کارگل کے باڈی الیکشن میں نیشنل کانفرنس کو 10، کانگریس کو 8، پی ڈی پی کو 2 اور بی جے پی کوایک سیٹ ملی ہے۔ وہیں آزاد امیدواروں کے کھاتے میں 5 سیٹیں آئی ہیں۔ 26 سیٹوں پر ہوئے الیکشن پر بی جے پی اور پی ڈی پی کے ہاتھ زیادہ کامیابی نہ ملنے کے یہ مطلب نکالے جارہے ہیں کہ ان کا استعمال ناکام ہوگیا۔

نیشنل کانفرنس کے کھاتے میں پدم، تیسورو، پواین، سلمو، تھانگمس، پرکاچک، کارگل ٹاون، چلی سنمبو سیٹ آئی ہے۔ وہیں کانگریس کے کھاتے میں پشکم، بھیم بھاٹ، چوسکور، کھانگرل، شکر، بارو، کھارشاہ سیٹ آئی ہے۔ بی جے پی اور پی ڈی پی کے کھاتے میں بالترتیب چا اور چکٹن سیٹ آئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!