Published From Aurangabad & Buldhana

کارپوریٹر سید متین پر بندوق کے دم پر عصمت دری کرنے کا الزام

پونے کے چاکن پولس تھانہ میں درج ہوا مقدمہ

اورنگ آباد: پونہ کے پمپری چنچوڑ چاکن پولس تھانہ میں اورنگ آباد کے کارپوریٹر و ایم آئی ایم کے سابق رکن سید متین پر بندوق کے دم ہر دھمکا کر ایک خاتون کی عصمت دری کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

ایم آئی ایم پارٹی سے کارپوریٹر بنے سید متین پر پارٹی کے خلاف کام کرنے کے الزام میں پارٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ واضح ہو کہ اس سے قبل نومبر 2018 میں بھی سٹی چوک پولس تھانہ میں سید متین پر ایک اور عصمت دری کا مقدمہ لگا تھا۔

تفصیلات کے مطابق چاکن میں رہنے والی ایک خاتون نے سید متین پر الزام لگایا ہے کہ متین نے نشے کی دوا دیکر مہا راشٹر کے الگ الگ مقامات پر عصمت دری کی ہے۔

واضح ہو کہ اس شکایت میں سید متین کے بھائی محسن رشید سعید اور حامد صدیقی کا نام بھی ڈالا گیا ہے۔ اس معاملہ میں دفعہ 376, 328, 354(A), 344 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!