Published From Aurangabad & Buldhana

کارتک کی آخری گیند پر لگائے چھکے کی بدولت ہندستان سہ رخی ٹی 20 سیریز فاتح

دنیش کارتک نے 8گیندو ں میں 29 رنز بنائے ،چہل نے 3وکٹیں حاصل کیں

کولمبو: ندھاس سہ رخی ٹی 20 سیریز کے شاندار فائنل میں، ہندستان نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹ سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کر لیا۔ میچ کی آخری گیند پردنیش کارتک نے ٹیم کوآخری گیند پر چھکا لگا کر کامیابی دلائی۔ اس کے ساتھ ہی ،کارتک دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہے جنہوں نے آخری گیند پر چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی۔کارتک نے طوفانی انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 8 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ اس دوران کارتک کا اسٹرائیک ریٹ 362.50 کا رہا۔کارتک کے علاوہ، کپتان روہت شرما کی اننگز ہندستان کی فتح میں بہت اہم رہی۔ روہت نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنی 14 ویں نصف سنچری مکمل کر تے ہوئے 56 رنز بنائے۔ روہت کے علاوہ، منش پانڈے نے 27 گیندوں میں 28 رنز بنائے جبکہکے ایل راہل نے 14 گیندوں میں 24 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے گیند بازی میں روبیل حسین نے 2،نظم اسلام ،مسطفیزر الرحیم ،سومیا سر کار اور کپتان شکیب الحسن سے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔اس سے پہلے، ہندستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلیبلے بازی کرنے کا موقع دیا ۔ اس سے پہلے، بنگلہ دیشی ٹیم 20 اوور میں 8 وکٹ گنوا کر 166 رنز بنائے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شبیر رحمان واحد کامیاب بلے باز رہیں جنہو ں نے سب سے زیادہ 77 رنز کی اہم اننگ کھیلی۔انکے علاوہ محمود اللہ نے (21)اور مہدی حسن (19)رنز بنائے۔ ہندستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے یزویندر چہل نے تین وکٹیں حاصل کیں و اناد کٹ نے دو وکٹیں اور واشنگٹن سندر نے 1وکٹ حاصل کیں۔دنیش کارتک کو اہم اننگ کے لئے مقابلے کے بہترین کھلاڑی اور واشنگٹن سندر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!