Published From Aurangabad & Buldhana

ڈی کے شیوکمار کو ملی ضمانت، کانگریس سمیت جے ڈی ایس نے بھی کیا شاندار استقبال، مخالف پارٹیوں نے کیا طنز

کانگریس کے سنیئر رہنما ڈی کے شیوکمار ہفتہ کو کرناٹک پہنچنے پر بڑی تعداد میں ان کے حامیوں، رہنماؤں اور کارکنوں نےتہہ دل کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ وہ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں گزشتہ تقریبا 50 دنوں سے قید تھے۔

بتادیں کہ ڈی کے شیوکمار کو دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے منی لانڈرنگ معاملہ میں گزشتہ جمعرات کو ضمانت ملی ہے ۔ ڈی کمار شیوکمار کا یہاں بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پہنچنے پر سابق وزیراعلی اور جنتادل (ایس) کے لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی سمیت کانگریس کے کئی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنوں نے خیرمقدم کیا۔ کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیرکرشنا بی گوڈا، الاما پربھوپاٹل اور دیگر شخصیات اس موقع انکے استقبال کےلیے پیش پیش تھیں۔

کرناٹک کے سابق لوک آیکت سنتوش ہیگڑے نے کانگریس لیڈر کا شاندار استقبال کیے جانے پر کانگریس کے اراکین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ جنھیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ معاملہ میں حال ہی میں گرفتارکیا تھا۔، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ معاملہ میں ملزم کانگریس لیڈر کا جس طرح سے استقبال کیا گیا ہے وہ بے انتہا افسوس ناک بات ہے۔ بھاجپا کے سنئیر لیڈر اور کرناٹک کے موجودہ وزیرمحصولات آر اشوک نے بھی ڈی کے شیوکمار کے اس طرح سے استقبال کرنے پر طنز کسا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی شیو کمار کانگریس کے سنئیر لیڈر ہیں، اور ریاست کرناٹک اور مرکز کے بھی سابق وزیر رہ چکے ہیں، انہیں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے معاملے میں حراست میں لیا تھا۔

(سیاست نیوز)

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!