Published From Aurangabad & Buldhana

ڈونالڈ ٹرمپ ’کورونا ویکسین‘ کی سپلائی دیگر ممالک کو کرنے کے لیے تیار

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیکہ تیار ہونے پر امریکہ ممکنہ طور پر دیگر ممالک کو اسے فراہم کرائے گا۔ امریکی صدر نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ ’’جب کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجائے گا تو ہم دنیا کے دیگر ممالک میں اس کی سپلائی کریں گے جیسے ہم نے وینٹی لیٹر اور دیگر ضروری اشیا کی کی تھی‘‘۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اس سال کے آخر یا 2021 کے آغاز میں کورونا کا ٹیکہ تیار ہوجانے کی امید ہے۔ پیر کے روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا کہ امریکی سائنس دانوں نے بایوٹیکنالوجی کمپنی ماڈرن کی تیار کردہ ممکنہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!