گورکھپور:- گورکھپور کے مشہور ڈاکٹر کفیل کے بھائی کاشف جمیل پر کل ایک جان لیوا حملہ ہوا جس میں انھیں تین گولیاں ماریں گئی۔
حملہ میں زخمی ہونے کے بعد انھیں گورکھپور کے اسٹار اسپتال میں شریک کرایا گیا ہے۔
کاشف کو لگی گولیوں میں ایک بازو پر، ایک کندھے پر اور ایک گلے میں پھنسی ہوئی ہے۔ گلے میں پھنسی گولی کو فورا نکالنا ضروری ہے جسکے لیے آپریشن کیا جائیگا۔
کاشف جمیل کو اسپتال میں داخل کرانے کے بعد انکے گلے سے گولی نکال لی گئی ہے اور انکی حالت فلحال بہتر ہے۔
واضح ہو کہ کاشف جمیل مشہور ماہر اطفال ڈاکٹر کفیل کے بھائی ہیں جنھیں ایک سال قبل گورکھپور میں ہوئے بچوں کی اموات کے معاملے میں جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ڈاکٹر کفیل اور عوام کا کہنا تھا کہ کفیل کو سرکار نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے جان بوجھ کر پھنسایا ہے۔ اور ضمانت پر اپنی رہائی کے بعد ڈاکٹر کفیل نے بھی وزیر اعلیٰ کی طرف انگلیاں اٹھائی تھیں۔