Published From Aurangabad & Buldhana

چین کی حکومت نے بھارت کے ذریعہ 59ایپ پر لگائی گئی پابندی کے فیصلے کی مخالفت کی

نئی دہلی : چین نے اس کے یہاں سے آپریٹ کئےجارہے 59 موبائل ایپ پر بھارت کے ذریعہ پابندی لگائے جانے پر اپنی فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھید بھاؤ والا قرار دیا اور اس کی مخالفت کی۔ چین کے یہاں واقع سفارت خانہ نے کل ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ بھارت کا یہ فیصلہ مشکوک اور عالمی تجارتی تنظیم کی قوانین کی خلاف ہے۔

چین نے کہا کہ یہ فیصلہ تجارت اور ای کامرس کے عام قوانین کے خلاف ہے۔ یہ بھارت میں مقابلہ اور صارفین کے مفادات کے بھی موافق نہیں ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن ایپ پر پابندیاں عائد کی گئیں ہیں ان کا بھارت میں بہت بڑی تعداد میں لوگ استعمال کرتے ہیں اور ان کو آپریٹ کرنے میں سبھی قوانین کی پیروی کی جاتی ہے۔ اس فیصلہ سے ہندوستان میں مقامی لوگوں کے روزگار پر اثر پڑے گا، ساتھ ہی صارفین کے مفادات متاثر ہوں گے۔

چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تجارتی شعبہ میں باہمی فائدے کودھیان میں رکھے گا۔ چین کی درخواست ہے کہ بھارت سبھی سرمایہ کاروں اور سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے گا اور دوطرفہ تعلقات کے تحت دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو دھیان میں رکھے گا۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!