Published From Aurangabad & Buldhana

چیف سکریٹری مارپیٹ معاملے میں چارج شیٹ داخل، کیجریوال – سسودیا بنائے گئے ملزم

چارج شیٹ میں وزیراعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے 11 ممبران اسمبلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔

دہلی حکومت کے چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں دہلی پولیس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ چارج شیٹ میں وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے علاوہ عام آدمی پارٹی کے 11 ممبران اسمبلی کو ملزم بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 19 فروری کی رات وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر چیف سکریٹری کے ساتھ ہوئی مبینہ مارپیٹ کے معاملے میں پولیس کئی لوگوں کے بیانات اور ثبوتوں کی بنیاد پرچارج شیٹ تیار کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ 19 فروری 2018 کا ہے۔ جب کیجریوال کی رہائش گاہ پرراشن کارڈ اور دیگرمدعوں پرمیٹنگ کے دوران چیف سکریٹری انشو پرکاش کے ساتھ مبینہ طورپرہاتھا پائی کی گئی۔ انشو پرکاش کا الزام ہے کہ اس دوران وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا وہاں موجود تھے اوروہ تماشا دیکھتے رہے۔

اس واقعہ کے بعد دہلی کے آئی اے ایس افسران نے کیجریوال حکومت اوروزرا سےملنا بند کردیا تھا۔ افسران کے اس رخ کو لے کر وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اپنے تین وزرا کے ساتھ ایل جی آفس پردھرنا دیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!