Published From Aurangabad & Buldhana

چیف جسٹس رنجن گو گوئی نے خود پر لگے جنسی استحصال کے الزامات سے کیا انکار

نئی دہلی: ملک کے چیف جسٹس نے اپنے اوپر لگے جنسی استحصال کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کی عدلیہ خطرہ میں ہے، میں ان الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا ہوں۔رنجن گوگوئی نے کہا کہ جس خاتون نے یہ الزامات لگائے ہیں ، 4دن جیل میں تھیں۔اس خاتون نے کسی شخص کو سپریم کورٹ میں نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر روپئے لئے تھے۔اگلے ہفتے کئی اہم معاملے کی سنوائی ہو نی ہے، اسلئے ایسے الزامات جان بوجھ کر لگائے گئے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کی جب اس خاتون نے سر وس کو جائن کیا تب بھی اس خاتون پر معاملہ درج تھا۔اتنا ہی نہیں اس خاتون کے شو ہر پر بھی 2معالے درج ہیں۔چیف جسٹس کی اگوائی والی بنچ نے اس پر فلحال کوئی حکم نہیں دیا اور میڈیا کو عدلیہ کی آزادی کیلئے صبر دکھانے کو کہا۔یا درہے کے سپریم کورٹ میں کام کر نے والی 35سالہ خاتون نے جمعہ کو سپریم کور ٹ کے 22ججوں کو خط لکھ کر چیف جسٹس پر جنسی استحصال کے الزام لگائے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!