Published From Aurangabad & Buldhana

چھٹیاں گزارنے وراٹ کوہلی بیوی انوشکا شرما کے ہمرا بھو ٹان پہنچے

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی فی الحال کرکٹ سے دور ہیں اور ان کی غیر موجودگی میں روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم انڈیا کی کمان سنبھال رہے ہیں ۔ وراٹ ورلڈ کپ کے بعد سے ہی مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے ، جس کی وجہ سے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز سے انہوں نے چھٹی لے لی اور اب وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ گھوم رہے ہیں ۔

منگل کے دن وراٹ کوہلی 31 سال کے ہوجائیں گے اور اپنا 31 واں یوم پیدائش منانے کیلئے وہ انوشکا شرما کے ساتھ سب سے خوشحال ملک بھوٹان گئے ہیں ۔ انوشکا نے اس سفر کی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر بھی شیئر کی ہیں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!