Published From Aurangabad & Buldhana

چوکہ گھاٹ پر واقع ایم ایس ویلی رینبو ریسورٹ میں

14جنوری تل سنکرات کی مناسبت سے پتنگ بازی

اورنگ آباد (رپورٹر): ۱۴؍ جنوری تل سنکرات کی مناسبت سے رینبو ہل ریسورٹ واقع چوکہ گھاٹ ، گٹ نمبر 71، ایم ایس ویلی ساؤنگی اورنگ آباد میں پتنگ بازی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ریسورٹ کے پروپرائٹر سید شاکر علی نے بتایا کہ دس سال کی عمر کے لڑکوں اور اس سے زائد عمر کے لڑکوں کیلئے پتنگ بازی رکھی جارہی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ بچوں کے مشاغل میں اضافہ ہواہے اور وہ پرانی روایت کو برقرار رکھیں۔ دس سال کے بچوں کے لئے پچاس روپئے انٹری فیس رکھی گئی ہے۔ اسی طرح دس سال سے بڑے لڑکوں کے لئے 100 روپئے انٹری فیس رہے گی۔ پتنگ بازی میں حصہ لینے والوں کو پتنگ اور دیگر سامان خود لانا ہوگا۔ ریسورٹ انہیں کوئی چیز مہیا نہیں کروائے گا۔ ان کے مطابق انٹری کی آخری تاریخ 12 جنوری ہے۔ اس کے بعد آنے والوں کو کم و بیش ہی موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے پتنگ کے شائقین سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔ سید شاکر علی نے بتایا کہ پتنگ بازی میں حصہ لینے والوں کو دوپہر کا کھانا و چائے ریسورٹ کی جانب سے مہیا کروائی جائے گی۔ مزید معلومات کیلئے 8180045909اور 7745013515 پر رابطہ قائم کریں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!