Published From Aurangabad & Buldhana

چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی مخالف محاذ تیار کرنے کے مقصد سے راہل گاندھی سے کی ملاقات

نئی دہلی :23 مئی کو انتخابی نتائج برآمد ہونے ہیں اور اس سے پہلے چندرا بابو نائیڈو نے بی جے پی مخالف محاذ تیار کرنے کے لیے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ تیلگو دیشم پارٹی صدر اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو نے کانگریس صدر سے آج صبح ملاقات کر بی جے پی مخالف محاذ کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان دونوں لیڈروں کے درمیان تفصیلی بات چیت کیا ہوئی، ابھی یہ پتہ نہیں چل سکا ہے لیکن پہلے ہی یہ صاف ہو چکا تھا کہ راہل سے نائیڈو کی ملاقات بی جے پی مخالف محاذ تیار کرنے سے متعلق ہوگی۔ نائیڈو آج اکھلیش اور مایاوتی سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!