Published From Aurangabad & Buldhana

پی این بی گھوٹالہ : نیرو مودی کا ای ڈی کو تیسرا ای میل ، کہا : مصروف ہوں ، نہیں لوٹوں گا ہندوستان

ممبئی : نیرو مودی نے ایک ای میل بھیج کر ای ڈی سے کہا ہے کہ وہ نہ تو ہندوستان لوٹے گا اور نہ ہی قرض ادا کرے گا ۔ اس معاملہ میں ای ڈی نے نیرو مودی کو نوٹس بھیجا تھا ، جس کے جواب میں نیرو مودی نے ای ڈی کو ای میل کیا ہے کہ وہ ہندوستان نہیں لوٹے گا ۔ پنجاب نیشنل بینک نیرو مودی سے قرض کی رقم وصولنا چاہتا ہے ، لیکن نیرو مودی پہلے ہی منع کرچکا ہے کہ اس کی جائیداد یں ای ڈی نے سیل کرلی ہیں ، جس کی وجہ سے وہ قرض ادا نہیں کرسکتا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو جمعرات کو ای میل کے ذریعہ ہیرا تاجر نیرو مودی نے یہ صاف کردیا کہ وہ 11400 کروڑ کے گھوٹالہ کے معاملہ میں ای ڈی کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا ۔ ای ڈی افسر کو ای میل میں جواب دیتے ہوئے نیرو نے پاسپورٹ کے منسوخ کئے جانے اور تجارت میں مصروفیت کا حوالہ دیتے ہوئے ملک واپس آنے سے انکار کردیا ہے ۔

خیال رہے کہ 9000 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کے معاملہ میں شراب تاجر وجے مالیا نے بھی کچھ سالوں پہلے ای ڈی کے سامنے پیش نہ ہوسکنے کی یہی وجہ بتائی تھی ، جس کے بعد ایجنسی نے انہیں ہندوستانی سفارتخانہ سے سفری دستاویزات حاصل کرکے ملک واپس آنے کا مشورہ دیا تھا۔
افسروں کے مطابق ہیرا تاجر نیرو مودی کے خلاف ای ڈی نے اب تازہ سمن جاری کردیا ہے ۔ نیرو مودی کو انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سمن جاری کیا گیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق نیرو مودی کو 26 فروری کو تفتیش میں تعاون کرنے اور ممبئی میں ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!