Published From Aurangabad & Buldhana

پی این بی میں 177 کروڑ ڈالر کے فرضی لین دین کاانکشاف ، سرمایہ کاروں کے ڈوبے تین ہزار کروڑ روپے

نئی دہلی : پبلک شعبہ کے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں 177 کروڑ ڈالر (11420 کروڑ روپیے) کے فرضی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پی این بی نے آج اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ بینک نے ممبئی کی ایک شاخ میں فرضی اور غیر قانونی لین دین کا معاملہ پایا ہے، جس میں کچھ منتخب کھاتہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس لین دین کے ریکارڈ کی بنیاد پر، بیرون ملک میں کچھ بینکوں نے ان کو قرض دیا ہے‘‘۔

اس جعل سازی کے بعد پی این بی کا شیئر 10 فیصد تک ٹوٹ گیا ، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 3000 کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ یہ پی این بی کے کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا تقریبا ایک تہائی ہے۔

بینک نے کہا ہے کہ یہ لین دین محدود ہیں اور قوانین کے دائرے میں ذمہ داری طے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان لین دین کی مجموعی رقم 177.17 کروڑ ڈالر ہے۔ اس نے بتایا کہ اس معاملے کی معلومات ریگولیٹرز کو دے دی گئی ہے تاکہ وہ قصورواروں کے خلاف تفتیشی کارروائی کر سکیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!