Published From Aurangabad & Buldhana

پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمت 16 دن کے بعد صرف 60 پیسے کم ہوئی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 16 دنوں سے جاری اضافے کے بعد آج یعنی بدھ کو اس میں کمی نظر آئی ہے۔دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 60 پیسے گھٹ کر 77۔83 روپئے ہو گیا ۔وہیں ممبئی میں 59 پیسے گھٹ کر 85۔65 روپئے لیٹر ہو گیا ہے۔ادھر ڈیزل کی قیمتوں میںبھی کمی آئی ہے ۔ڈیزل دہلی میں 56 پیسے سستا ہو کر 68۔75 فی لیٹر ،جبکہ ممبئی میں 59 پیسے گھٹ کر 73۔20 روپئے فی لیٹررہا۔

کرناٹک انتخابات کے بعد سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی تھیں۔کرناٹک چناؤ کے دوران 19 دنوں تک قیمریں نہیں بڑھی تھیں۔،لیکن اس کے بعد سے ہر دن قیمتیں بڑھ رہی تھیں۔14 مئی سے لیکر 29 مئی تک پٹرول کی قیمتوں میں 3.38 روپئے اضافہ ہوا تھا۔

ملک کے باقی شہروں میں پٹرول کی قیمت(روپئے فی لیٹر)۔

شہر پہلے اب

دہلی 78.43 77.83

کولکاتہ 81.06 80.47

ممبئی 86.24 85.65

چنئی 81.43 80.80

فریدآباد 79.19 78.60

گروگرام 78.95 78.35

نوئیڈا 78.87 78.40

غازی آباد 78.75 78.28

اس سے پہلے پیر کو قومی راجدھانی علاقں میں سی این جی کی قیمت 1.36 روپئے فی لیٹر کلا گرام بڑھا دی گئی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!