Published From Aurangabad & Buldhana

پونہ کے کپڑا گودام میں لگی زبردست آگ، 5 مزدوروں کی جل کر موت

پو نہ :مہاراشٹر میں پونے کے ا±رولی دیوچی گاﺅ ں میں کپڑے کے گودام میں شدید آگ لگنے سے پانچ مزدوروں کی زندہ جل کر موت ہو گئی۔ اس آگ میں کئی مزدوروں کے جھلسنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں جن میں کئی کی حالت نازک بھی ہے۔ گودام میں آگ جمعرات کی علی الصبح لگی۔ آگ کی خبر ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی تھیں۔ فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پولس اور انتظامیہ کی ٹیم فی الحال موقع پر موجود ہے۔ راحت اور بچاﺅ کام جاری ہے۔ آگ میں جھلسے لوگوں کو پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسپتال میں داخل کئی لوگوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔خبروں کے مطابق جمعرات کی صبح جس وقت کپڑے کے گودام میں آگ لگی اس وقت مزدور ایک کمرے میں سو رہے تھے۔ آگ لگنے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں کی بھیڑ بھی وہاں جمع ہو گئی جو آگ بجھانے کی کوشش کرنے لگی، لیکن لوگ کامیاب نہیں ہوئے۔ آگ کس طرح لگی، اس کا پتہ ابھی تک نہیں لگ سکا ہے۔ پولس پورے معاملے کی تحقیق کر رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!