Published From Aurangabad & Buldhana

پولس کی خصوصی برانچ کے لئے جلد ہی خصوصی موبائیل ایپلکیشن

اورنگ آباد:۔ ملک میں پہلی بار اورنگ آباد پولس کی خصوصی برانچ جلد ہی ایک خاص موبائیل ایپ کا استعمال کرے گی جس کے ذریعہ انٹیلی جنس کی رپورٹس داخل کی جائینگی۔ یہ برانچ پولس کی خودمختار انٹیلی جنس ونگ کے طور پر کام کرے گی جو روزمرہ ہونے والے سماجی، سیاسی اور مذہبی پروگرامات اور انکی تیاریوں پر نظر رکھے گی۔ ان رپورٹ کی بنیاد پر شہر پولس کمشنر اور دیگر ذمہ داران ضروری حفاظتی انتظامات کریں گے۔
اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولس ملند بھارمبے جو کے شہر کے اس شعبہ کے ذمہ دار ہیں کی جانب سے ٹیکنالوجی کے استعمال کے مختلف فیصلے لیے ہیں جس میں خصوصی موبائیل ایپ، SMSکے ذریعہ عدالت کے طلبی نامے، M۔پولس ایپ و دیگر شامل ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!