Published From Aurangabad & Buldhana

پوتن اور کم جونگ اِن اگلے ماہ کر سکتے ہیں ملاقات

ٹوکیو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق پوتن ایک پروگرام میں حصہ لینے کے لئے 24 اپریل کو مشرقی ایشیا کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران پوتن اور کم کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔اس ماہ کے اوائل میں پوتن کے ساتھی یوری اشاکوو نے دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان ملاقات کے متعلق کہا تھا کہ روس نے تاریخ مقرر کرنے کے لئے خصوصی پیشکش رکھی ہے اور اس معاملے پر بحث کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ ٹرمپ اور کم نے گزشتہ ہفتے ہی تیسری ملاقات کا امکان کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ سے پہلے صحافیوں سے یہ بات کہی۔ وہیں کم کی امریکی صدر سے ملنے کی خواہش کے متعلق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کوریائی سینٹرل نیوز ایجنسی ‘ نے ہفتہ کو اطلاع دی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!