Published From Aurangabad & Buldhana

پنجاب نے آسام کو 69 رنز سے ہرا یا

الور: آئی پی ایل سے پہلے اپنے فارم کی تلاش میں لگے اسٹار بلے باز یوراج سنگھ صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن ان کی ٹیم پنجاب نے آسام کو وجے ہزارے ٹرافی گروپ اے میچ میں منگل کو 69 رنز سے ہرا دیا۔ کپتان یوراج 11 گیندوں میں سات رن ہی بنا سکے ۔لیکن پنجاب نے منن ووہرا کے 78، ابھیشیک گپتا کے 53، ابھیشیک شرما کے 30 اور بریندر شرن کے 38 رنز کی بدولت 50 اوور میں نو وکٹ پر 275 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔ اس کے جواب میں آسام کی ٹیم 41.4 اوور میں 206 رن پر سمٹ گئی۔اوپنر ریان پراگ نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے ۔کپتان گوکل شرما نے 41 اور پرویز عزیز نے 30 رنز بنائے ۔ مینک مرکانڈے نے 39 رن پر تین وکٹ لئے۔ پنجاب کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت ہے جبکہ آسام کی یہ مسلسل چوتھی شکست ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!