Published From Aurangabad & Buldhana

پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ:بینک کے سی ای او اور سی وی او سے جواب طلب کریں گے سی وی سی

نئی دہلی۔پنجاب نیشنل بینک گھوٹالہ معاملے میں سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی)اور انفارسمینٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی)کی جانچ جاری ہے،اس درمیان پیر کو پی این بی کے چیف ایکزکٹیوآفسر (سی ای او)سنیل مہتا اور چیف وجیلینس آفسر (سی وی او)مرکزی نگرانی کمشنر(سی وی سی)کیوی چودھری کے سامنے پیش ہوں گے۔

اس دوران سی وی سی دونوں افسران سے پی این بی میں 11،360کروڑ فراڈ کو لیکر جواب مانگیں گے۔اس گھپلے میں ہیرا کاروباری نیرو مودی ان کے رشتہ دار اور بزنس پارٹنرمیہل چوکسی اور باقی افسران کے ملوث ہونے کے بارے میں انکوائری کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بینک کے سی ای او اور چیف وجلیںس آفسر کو دہلی میں مرکزی نگرانی کمشنرکے دفتر میں پیش ہونا ہے۔اس میٹنگ میں وزارت خزانہ اور بھارتیہ ریزرو بینک کے سینئر حکام بھی شامل ہوں گے۔

اس پورے گھپلے میں 200 شیل کمپنیاں اورکئی بے نامی املاک سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ کے دائرے میں ہے۔پی این بی گھوٹالے کو لیکر نیرو مودی اور میہل چوکسی کی کئی کمپنیوں اتوار کو ای ڈی نے چھاپہ مارا۔اس دوران جانچ افسران نے قریب 2درجن غیر منقول اثاثہ پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (پی ایم ایل اے)کے تحت ضبط کیا ہے۔

ای ڈی نے اتوار کو ملک بھر میں کئی شوروم اور ورکشاپس کے ساتھ ہی کم ازکم 4545ٹھکانوں پر چھاپے مارے تھے۔ایک ای ڈی افسر نے بتایا ،”ان میں سے 29املاک نیرو مودی اور ان کے اہل خانہ کی ہیں۔انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ان جائداد کو ضبط کر لیا ہے۔اینتی منی لانڈرنگ ایکت کے تحت نیرو مودی کی کچھ اور پراپرٹی جلد ہی ضبط ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب نیشنل بینک گھوٹالے کی جانچ کیلئے ای ڈی اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹنے اسپیشل ٹیمیں بنائی ہیں۔جانچ کے دوران اب تک کئی ہیرے،سونے کے زیور اور بیش قیمتی پتھر ضبط کر چکی ہیں۔جن کی کل قیمت 5674کروڑ روپئے بتائی جا رہی ہے۔

واضح ہو کہ اس سے پہلے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹنے سنیچر کو میہل چوکسی کے گیتا انجلی جیمس کے 9بینک اکاؤنٹ سیز کر دئے تھے۔میہل پر ٹیکس چوری کا معاملہ بھی چل رہا ہے۔اس کے علاوہ ای ڈی نیرو مودی اور ان کے اہل خانہ کی29 جائیداداور 105بینک اکاؤنٹ بھی سیز کر چکی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!