Published From Aurangabad & Buldhana

پلوامہ : پولیس اسٹیشن پردہشت گردوں نے پھینکا گرینیڈ، 10 زخمی، تین کی حالت نازک

پلوامہ :جموں وکشمیرمیں دہشت گردوں نے منگل کو پلوامہ پولیس اسٹیشن پرایک گرینیڈ پھینک دیا۔ یہ گرینیڈ اسٹیشن کے باہرہی پھٹ گیا۔ اس دھماکےمیں 10 شہریوں کوچوٹیں آئی ہیں۔ ان میں سے تین کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرکرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ افسران نے بتایا کہ دہشت گردوں نے گرینیڈ توتھانے کی طرف پھینکا تھا، لیکن یہ سڑک کے کنارے گرگیا اوراس میں ہوئے دھماکے میں 10 راہ گیرزخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ پیرکوپلوامہ کے ہی ترال میں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف 180 بٹالین کے ہیڈ کوارٹرمیں گرینیڈ پھینک دیا۔ گرینیڈ ہیڈ کوارٹرکے باہرہی پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی خبرنہیں ملی تھی۔ اس سے قبل دہشت گردوں نے جموں وکشمیرکے پلوامہ کےعید گاہ اریہل علاقے میں فوج کی گاڑی پردہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا۔
دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ گاڑی پرحملہ کردیا تھا۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی پیٹرولنگ گاڑی پرآئی ای ڈی سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں 18 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں سیکورٹی اہلکاروں نے ایک دہشت گرد کوڈھیرکردیا ہے۔ یہ حملہ فوج کی پیٹرولنگ پارٹی پرکیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!