Published From Aurangabad & Buldhana

پلوامہ حملے کی پہلی برسی : شہید جوانوں کی یاد میں بنے یادگار کا آج ہوگا افتتاح

سری نگر: گزشتہ سال فروری میں ہوئے پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے 40 سی آرپی ایف اہکاروں کی یاد میں بنائے گئے یادگار کا لیتھ پورہ کیمپ میں جمعے کو افتتاح کیا جائے گا۔ سی آر پی ایف کے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ذوالفقار حسن نے جمعرات کو یادگار جگہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا، یہ ان بہادر جوانوں کو خراج عقیدت دینے کا طریقہ ہے جنہوں نے حملے میں اپنی جان گنوائی۔ یادگار میں ان شہید جوانوں کے ناموں کے ساتھ ہی ان کی تصویریں بھی ہوں گی۔

حسن نے کہا ، "یہ یقینی طور پر بدقسمتی سے ایک افسوس ناک واقعہ تھا اور ہم نے اس سے سیکھ لی ہے۔ ہم اپنی آمدورفت کے دوران ہمیشہ الرٹ رہتے تھے لیکن اب احتیاط اور برھ گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ 40 جوانوں کی قربانی نے ملک کے دشمنوں کو ختم کرنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا، ہم دہشت گردوں کے ساتھ انکاؤنٹر کے دوران زیادہ جوش سے لڑتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اپنے جوانوں پر حملے کے فورا بعد ہم جیش محمد کے کمانڈروں کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔
انہوں نے حالانکہ ان احتیاط کے بارے میں بتانے سے انکار کیا جو گزشتہ سال 14 فروری کے حملے کے بعد جوانوں کی آمدورفت کے دوران برتی جاتی ہیں لیکن افسران نے کہا کہ اب جوانوں کی آمدورفت اب دیگر سکیورٹی اہلکار اور فوج کے ساتھ کورڈینیشن میں ہوتا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!