Published From Aurangabad & Buldhana

پرتشدد واقعات کی وجہ سے کارپوریشن دفتر مفلوج

میئر اور چیئرمن کے علاوہ کوئی کارپوریٹر نہیں پہنچا، خوفزدہ ملازمین بھی واپس لوٹے

اورنگ آباد ۲؍جنوری (سینئر رپورٹر)بھیما کورے گاؤں واقعہ کے پرتشدد ردعمل مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سمیت اورنگ آباد میں بھی واضح ہو رہے ہیں ۔ کل سے شہر کے مختلف علاقوں میں سنگ باری اور بسوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ جبراًکاروبار بند کروانے کے واقعات شروع ہیں ۔ آج صبح سے اس معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے ۔ بلکہ کل سے زیادہ آج حالات سنگین ہونے کے باعث شہربھر میں کاروبار پوری طرح ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ سرکاری دفاتر پر بھی اس کے اثرات واضح طور پر نظر آئے ۔ بالخصوص میونسپل کارپوریشن صدر دفتر تو گویا مفلوج ہو کر رہ گیا ۔ آج کارپوریشن میں صبح سے سناٹہ چھایا رہا ۔ میئر نندکمار گھوڑیلے اور چیئرمن گجانن باروال کے علاوہ کوئی کارپوریٹر دکھائی نہیں دیا ۔ بگڑتے حالات کے پیش نظر لگ بھگ تمام افسران و ملازمین اسکولوں وکالجیز کو جا چکے اپنے بچوں کو بحفاظت گھر واپس لانے جا چکے تھے۔ کچھ خوفزدہ ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی پر ہی نہیں آئے ۔ صدر دفتر عمارت کے علاوہ عقب کی ایڈمنسٹریٹیو بلڈنگ کے بھی تمام شعبہ جات خالی رہے ۔ چپراسیوں اور کلاس فور ملازمین بھی شام ہوتے ہوتے گھروں کو لوٹ گئے ۔بھاریپ بہوجن مہاسنگھ صدر پرکاش امبیڈکر نے کل 3 جنوری کو مہاراشٹر بند کا اعلان کیا ہے ۔ لہذا کل حالات مزید خراب ہونے کا خوف افسران و ملازمین کو کل بھی دفتر آنے سے روک سکتا ہے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!