Published From Aurangabad & Buldhana

پدماوت کو سپریم کورٹ سے ملی ہری جھنڈی، چاروں ریاستوں کی پابندی مسترد

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ نے جمعرات کو فلم پدماوت پر ایک بڑا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چاروں ریاستوں میں پدماوت پر پابندی کو مسترد کردیا ہے۔ بتا دیں کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت پر راجستھان، گجرات، مدھیہ پردیش اور ہریانہ حکومت نے پابندی لگا دی تھی۔ اس کے احتجاج میں فلم سازوں نے چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بینچ کے سامنے یہ معاملہ رکھا تھا۔

اس سے پہلے راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی اس فلم کو لے کر اطلاعات و نشریات کی وزیر اسمرتی ایرانی کو ایک خط لکھا تھا۔ اس میں درخواست کی گئی تھی کہ پدماوت فلم تب تک ریلیز نہ ہو جب تک اس میں ضروری تبدیلی نہ کر دی جائے۔ تاکہ کسی بھی برادری کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے۔

راجپوت تنظیموں کا الزام ہے کہ فلم میں تاریخی حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ جبکہ فلم سے منسلک لوگوں نے اس سے انکار کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!