Published From Aurangabad & Buldhana

پاکستان LIVE: نواز اور مریم ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ لندن سے پاکستان روانہ ہوئے تھے۔ پہلے وہ ابو ظہبی کے ایئرپورٹ پر اترے اور اس کے بعد لاہور کے لئے روانہ ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ابوظہبی میں ان کے ساتھ نیشنل اکاؤنٹبلٹی بورڈ (نیب) کے افسران بھی طیارہ میں آئیں گے۔ انہیں لاہور ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

لاہور میں نظم و نسق کی صورت حال سنبھالنے کے لئے 10 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ادھر تازہ اطلاعات میں نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے لاہور میں مظاہرہ شروع کر دیا ہے۔ پارٹی صدر اور نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے پارٹی کارکنان سے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی کال دی ہوئی ہے۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے لاور میں شام 3 بجے تک انٹر نیٹ خدمات کو معطل رکھا جائے گا۔

نواز شریف بیٹی کے ہمراہ ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچے
نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہوئے تھے اور وہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کے ایئر پورٹ پر لینڈ کر چکے ہیں۔ یہاں سے انہیں لاہور پہنچنا ہے۔

بی بی سی کے مطابق جب طیارہ لینڈ کیا تو اطراف میں سخت سکیورٹی تھی اور وہاں موجود افراد کو تصاویر اور ویڈیو لینے سے منع کیا جا رہا تھا۔
انہوں نے کہا، ’’مجھے سیدھا جیل خانہ میں لے جائے گا۔ لیکن میں یہ قربانی پاکستانی عوام اور آنے والی نسلوں کے لئے دے رہا ہوں۔

ایسا موقع بار بار نہیں آتا۔ چلو پاکستان کا مستقبل بناتے ہیں۔‘‘اہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر چلیں اور ملک کی تقدیر بدلیں۔

پاکسان کے سرکاری چینل پر نواز شریف کی خبر نشر کرنے پر پابندی
پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی پر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے انٹرویو اور خبر دکھانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی کی طرف سے حکم جاری کیا گیا ہے کہ کسی بھی ٹی وی پروگرام میں مجرم قرار پائے لوگوں کو نہ تو دکھایا جائے گا اور نہ ہی ان کا ذکر کیا جائے گا۔

نواز شریف اور ان کی بیٹی لندن سے پاکستان کے لئے روانہ
پاکستان کے سپریم کورٹ سے سزا پائے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ بی بی سی اردو کے مطابق نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ساتھ اتحاد ایئر ویز کی پرواز کے ذریعے جمعے کی شام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں ان کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے ان کے استقبال کے لیے کارکنان کو لاہور آنے کی کال دے رکھی ہے۔
پاکستان کے تفتیشی ادارے نیشنل اکاؤنٹبلٹی بیورو (بیب) نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترتے ہی نواز شریف کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دریں اثنا اطلاع ملی کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی پروازوں کو لاہور کی طرف ڈائورٹ کیا جا رہا ہے۔

نواز شریف کی واپسی کا سفر شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موجودہ صدر اور نواز شرف کے بھائی شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن آمد سے قبل ان کی جماعت کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے تاکہ انتخاب میں دھاندلی کی جا سکے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!